گزارشاتِ راسخ
حدیثِ نبوی ﷺ کی خدمت بہت بڑے شرف کی بات ہے، اور اس وقت سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ لوگوں میں رسول اللہ ﷺ کی صحیح احادیث کا صحیح فہم عام کیا جائے۔
اسی عظیم مقصد کے پیشِ نظر ہم آپ کی خدمت میں ’’گلستانِ حدیث‘‘ پیش کر رہے ہیں، جس میں ظاہری و باطنی حسن کا خیال رکھتے ہوئے چالیس صحیح روایات جمع کی گئی ہیں۔
ہماری گزارش ہے کہ تمام مسلمان ان احادیث کا مطالعہ کریں، ان پر عمل کریں اور انہیں دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
جزاکم اللہ خیراً
ابو الحسن عبد المنان الراسخ
مدیر: ادارہ کتاب و حکمت فیصل آباد












