سوال: کیا شوہر اپنی بیوی کو اور بیوی اپنے شوہر کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں؟
جواب: شوہر اگر محتاج، فقیر یا مسکین ہو تو بیوی اپنے شوہر کو زکوٰۃ دے سکتی ہے، جیسا کہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اپنے شوہر ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر زکوٰۃ خرچ کرتی تھیں (صحیح البخاری: 1466)۔
البتہ شوہر اپنی بیوی کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا، کیونکہ بیوی کا نان و نفقہ اور خرچہ شوہر کے ذمے ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
عبدالمنان راسخ

