سوال:
زمیندار نے بیوپاری کو بغیر ریٹ طے کیے یہ کہتے ہوئے فصل دے دی کہ جب ریٹ میری پسند کا ہوگا، میں آپ سے لے لوں گا۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب:
اگر تو صرف تعلق کی بنا پر بطورِ امانت فصل رکھوائی ہے اور فروخت نہیں کی، تو پھر شاید کچھ جواز نکل آئے۔ جب فروخت کرے گا تو ریٹ بھی کر لے گا، ورنہ کہیں اور بیچ دے گا۔
اور اگر بغیر قیمت واضح کیے فصل اسی بیوپاری کو فروخت کر دی ہے تو بالکل درست نہیں، کیونکہ یہ بیع غرر ہے، جس میں قیمت واضح نہیں ہے۔ فروخت کرتے ہوئے قیمت، مقدار اور مدت واضح ہونا ضروری ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
عبدالمنان راسخ

